تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کانپور، 11 ستمبر: کانپور میں گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔ جمعہ کو کانپور بیراج پر گنگا کے اوپری پانی کی سطح 114.710 میٹر تک بڑھ گئی۔ جمعرات کو پانی کی سطح 114.630 میٹر تھی۔ یعنی 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں 0.080میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ گنگا انتباہی نشان سے0.710 میٹر اوپر اور خطرے کے نشان سے 0.290میٹر نیچے بہہ رہی ہے۔ضلع مجسٹریٹ جتیندر پرتاپ سنگھ نے گنگا کے پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور دریا کے کنارے کے علاقوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ کی ٹیمیں حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔

