تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
شولاپور، 11 ستمبر: مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے کے لیے منوج جرانگے پاٹل کی جانب سے انتر والی سراٹی میں شروع کی گئی بھوک ہڑتال کی حمایت میں اُلے میں مراٹھا سماج کی جانب سے راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج جمعہ کے روز سولہاپور یڈشی قومی شاہراہ نمبر 52 پر واقع پل پر کیا گیا، جس میں آس پاس کے مختلف دیہات سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔راستہ روکو احتجاج صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے شروع ہوا اور تقریباً 11 بجے پُرامن طریقے سے ختم کردیا گیا۔ احتجاج کے دوران شاہراہ کی دونوں سمتوں کی تمام 4 لین میں ٹریفک مکمل طور پر رک گئی تھی۔ اس کے باعث کچھ وقت تک شاہراہ پر آمدورفت متاثر رہی۔ کاسے گاؤں، اُلے، وڈجی، بورامنی، گنگے واڑی، بخش ہپّرگے، ہگلور، ہونسل اور اُلے واڑی سمیت پانچ کوسی کے مختلف دیہات سے بڑی تعداد میں دیہاتی احتجاج میں شریک ہوئے۔

