تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 ستمبر:ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کی دہلی ڈویژن ٹیم نے مسافروں کے سامان کی چوری کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت 55 مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ایک شاطر ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا آئی فون 17 پرو میکس موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے نے بتایا کہ 8 ستمبر کو دہلی ڈویژن کی ’تھیفٹ آف پیسنجر بَیلونگنگز‘ ٹیم جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم چلا رہی تھی۔ اسی دوران سبزی منڈی اسٹیشن کے قریب برلا سائڈنگ، ریلوے لائنوں پر ایک مشتبہ شخص کو پکڑا گیا۔پوچھ گچھ کے دوران اس کی شناخت سوربھ عرف بنٹی (23)، ولد مکیش، ساکن کرول باغ، مہارانا پرتاپ کار مارکیٹ، دہلی کے طور پر ہوئی۔تلاشی کے دوران اس کے پاس سے آئی فون 17 پرو میکس موبائل فون برآمد ہوا، جس کی قیمت تقریباً 1.50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ موبائل فون کیرتی نگر علاقے سے چوری کیا تھا۔

