پٹنہ میں ایس وی یو کی چھاپہ ماری ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر راجندر کمار کے پانچ ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ ماری

تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 11 ستمبر: اسپیشل ویجیلنس یونٹ (ایس وی یو ) نے بہار میں بدعنوانی کے ایک معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ایس وی یو ٹیم مائنر واٹر ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر راجندر کمار کے ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق ایس وی یو کی پانچ ٹیمیں راجندر کمار کے پانچ مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپہ ماری کر رہی ہے۔
راجندر کمار پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی معلوم ا?مدنی کے ذرائع سے غیر متناسب اثاثے حاصل کئے۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ دولت ان کی ا?مدنی کا 100 فیصد سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ اس معاملے میں ایس وی یو کی طرف سے یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایس وی یو کی تحقیقات فی الحال جاری ہے۔ چھا پہ ماری کے دوران برا?مد ہونے والے دستاویزات، جائیداد اور دیگر مواد سے متعلق تفصیلی معلومات چھاپہ ماری مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جانے کی امید ہے۔ تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ سے معاملے کا مزید رخ واضح ہو جائے گا۔