تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 12 ستمبر: کانگریس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران عالمی جنوب کے ممالک کے درمیان بھارت کے سفارتی کردار اور اس پر اعتماد کو مضبوط بنانے کی سمت میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ پارٹی نے کہا کہ بھارت کو برکس کے ذریعے ایک مساوی اور متوازن عالمی نظام کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
سابق وزیر خارجہ اور کانگریس کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ سلمان خورشید نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ بھارت کو برکس کے اندر اخلاقی قیادت اور اسٹریٹجک وضاحت کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ قومی مفادات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسے قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام، خودمختار مساوات، پْرامن بقائے باہمی اور انسانی وقار کے اصولوں کو بھی ترجیح دینی چاہیے۔

