تاثیر 14 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن ،14ستمبر:غزہ میں یوں تو کہنے کو جنگ بند ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں اس کا اعلان بھی ہو چکا ہے اور اسرائیل مکمل طور پر 75فیصد علاقوں پر اپنا کنٹرول کا دعویٰ بھی کر رہا ہے لیکن اس کے بر عکس غزہ میں فلسیطنیوں کا قتل عام اب بھی جاری ہے ۔ایسا ایک امریکی رکن کانگریس نے دعویٰ کرتے ہوئے امریکی حکومت کی تنقید کی ہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی رکنِ کانگریس راشدہ طلیب نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر امریکی حکومت کو بھی ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی اب بھی جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں راشدہ طلیب نے کہا کہ غزہ میں بچے امریکی ساختہ بموں سے مارے جا رہے ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والے بچے اور دیگر افراد زندگی بھر کے لیے شدید ذہنی صدمے کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو ان ہولناک کارروائیوں میں اپنی شمولیت ختم کرنی چاہیے۔

