تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 15 ستمبر: ڈابر کے معروف مچھر بھگانے والے برانڈ ’’اوڈوموس‘‘ نے ڈینگو اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف ملک گیر ’’ڈینگو مکت بھارت‘‘ مہم شروع کی ہے۔ مہم کے تحت عوام میں مچھروں سے بچاؤ کے طریقوں سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے ساتھ اوڈوموس ریپیلنٹ کریم کے مفت نمونے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ مہم کا آغاز کولکاتا کے اسمبلی آف کرائسٹ اسکول، بیرک پور سے ہوا، جہاں تقریباً 300 طلبہ و اساتذہ کے لیے بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ معروف معالج ڈاکٹر سیانتن بھٹاچاریہ نے طلبہ کو ڈینگو سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

