سائنسی نرسری مینجمنٹ سے پھول گوبھی کی بہتر پیداوار پر زور، 55 کسانوں کو عملی تربیت

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ)  پرائمری سبزی پیداوار کوآپریٹو کمیٹی سنگھواڑہ کے احاطے میں جمعہ کو ایک روزہ ٹریننگ کم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں 25 خواتین کسانوں سمیت 55 کسانوں کو پھول گوبھی کی کاشت کی تربیت دی گئی۔ ٹیم کے ماہرین امیت کمار اور جیشان علی نے کسانوں کو سائنسی طریقے سے پھول گوبھی کی نرسری تیار کرنے، بیج کی ٹریٹمنٹ، مٹی کی تیاری، صحت مند پودا تیار کرنے اور کیڑے مکوڑوں و بیماریوں سے بچاؤ کے جدید طریقوں کے بارے میں تفصیل سے تربیت دی۔
تربیت کے دوران ماہرین کی جانب سے لائیو عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں کسانوں کو صحت مند اور معیاری پودا تیار کرنے کا مکمل طریقہ موقع پر سمجھایا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ سائنسی نرسری مینجمنٹ اپنانے سے پودا کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔
پرائمری سبزی پیداوار کوآپریٹو کمیٹی کے صدر محمد سہیل اختر، متھلا یونین کے سی ای او، ڈی سی او، پی ایم یو ٹیم کے امیت کمار، سندیپ، روہت اور جیشان علی سمیت دیگر افسران اور کسان موقع پر موجود تھے