ایشین گیمز: سویتا سب سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والی ہندوستانی خواتین ہاکی کھلاڑی بن گئیں

تاثیر 21 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کاکامیگاہارا، جاپان، 21 ستمبر: ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی گول کیپر سویتا نے پیر کو تاریخ رقم کی۔ انہوں نے سابق ہندوستانی اسٹرائیکر وندنا کٹاریا کے 320 سینئر بین الاقوامی میچوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستانی خواتین کی ہاکی کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی بین الاقوامی کھلاڑی بن گئیں۔
سویتا نے یہ کارنامہ جاپان میں جاری 2026 کے ایشیائی کھیلوں میں انڈونیشیا کے خلاف ہندوستان کے پول بی میچ کے دوران انجام دیا۔
سویتا کی تاریخی کامیابی کے اعتراف میں ہاکی انڈیا نے ان کے لیے 10 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔
سالہ 36 سویتا کو ان کی شاندار گول کیپنگ اور پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دباؤ میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے ‘دی وال آف انڈیا’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے 2009 میں اپنا سینئر بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد سے انہوں نے تین اولمپک گیمز، دو ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز کے ساتھ ساتھ متعدد ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایف آئی ایچ پرو لیگ سیزن میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔