تاثیر 23 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
موضوع: ’’کلائمیٹ ریزیلینٹ واٹر مینجمنٹ‘‘
باڑھ، اے این ایس کالج، باڑھ کے ویہول آڈیٹوریم میں منگل کے روز انڈیا انٹرنیشنل واٹر ویک 2026 کے موقع پر ایک پروگرام اور پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا اہتمام شعبۂ کیمسٹری اور شعبۂ نباتیات کے مشترکہ زیراہتمام کیا گیا، جس کا موضوع ’’موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پانی کا پائیدار انتظام‘‘ تھا۔ پوسٹر مقابلے میں مجموعی طور پر 30 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔پروگرام کا افتتاح کالج کی پرنسپل اور شعبۂ کیمسٹری کی صدر ڈاکٹر کماری انیتا، ڈاکٹر شویتا رائے، ڈاکٹر انیک بھٹاچاریہ، ڈاکٹر کمد رنجن ٹھاکر اور شعبۂ نباتیات کی صدر ڈاکٹر سمیٹا شرما نے مشترکہ طور پر چراغ روشن کرکے کیا۔اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث آج سیلاب اور خشک سالی جیسے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے حالات میں موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پانی کا مؤثر انتظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پانی ہی زندگی ہے اور پانی ہے تو کل ہے۔‘‘ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنا، تالابوں اور دریاؤں کا تحفظ اور آبی آلودگی کی روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے۔پروگرام کی نظامت شعبۂ نباتیات کی صدر ڈاکٹر سمیٹا شرما نے کی، جبکہ پوسٹروں کا جائزہ وجے کمار، ڈاکٹر سوربھ کمار اور ڈاکٹر اشوک کمار نے لیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر امریندر پرتاپ سنگھ نے موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر خطاب کیا۔ شکریہ کی رسم ڈاکٹر انیک بھٹاچاریہ نے ادا کی، جبکہ ڈاکٹر کمد رنجن ٹھاکر نے پوسٹرز کے حوالے سے تفصیلی معلومات پیش کیں۔پوسٹر مقابلے میں پہلا مقام پرگیا شکھا سنگھ، دوسرا مقام سانیہ ناز، جبکہ تیسرا مقام ایشا سنہا اور سورج کمار نے حاصل کیا۔ اس کے علاوہ بہترین ڈرائنگ کا ایوارڈ خالدا تبسم، بہترین کمیونیکیشن کا ایوارڈ آرشی اور بہترین انٹرپریٹیشن کا ایوارڈ ریا کو دیا گیا۔پروگرام میں پروفیسر انجم اشرفی، وپن نوتیال، شیوورت روی داس، ڈاکٹر نیتیکا سنگھ، ڈاکٹر محمد ضمیر رضا، ڈاکٹر کارو رجک، ڈاکٹر تاپسی داس، ڈاکٹر سونو کمار، ڈاکٹر سونیا، کیشو کمار اور رندھیر کمار سمیت تمام اساتذہ موجود تھے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں غیر تدریسی عملے کے ارکان امیش کمار، رام اودار سنگھ اور پنکج کمار نے قابلِ ستائش کردار ادا کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات بھی موجود رہے۔

