تاثیر 23 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) دربھنگہ لائن ڈی ایس پی ششی بھوشن سنگھ نے بدھ کے روز گود لیے گئے سمری تھانہ کا معائنہ کیا۔ تھانہ پہنچنے پر تھانہ انچارج اروند کمار سمیت پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا
معائنہ کے دوران ڈی ایس پی نے تھانہ کی روزمرہ کارروائی اور علاقے کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے پولیس افسران کے ساتھ علاقے میں جرائم پر قابو پانے، گشت کے انتظامات اور مختلف مقدمات میں کی جا رہی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ڈی ایس پی نے پولیس اہلکاروں کو علاقے میں مسلسل فعال رہنے اور اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مفرور ملزمان کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات کے جلد از جلد نمٹارے میں تیزی لانے کو کہا۔معائنہ کے دوران تھانہ کے انتظامات، ریکارڈز کی دیکھ بھال اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایس پی نے عام لوگوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضابطے کے مطابق کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر تھانہ انچارج اروند کمار، ایڈیشنل تھانہ انچارج ششی شنکر کمار، سب انسپکٹر رویندر بھارتی، پنا لال سنگھ سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار موجود تھے

