ایشیائی کھیل 2026: ہندوستان نے ایران کو شکست دے کر خواتین کبڈی میں مسلسل دوسری بار سونے کا تمغہ جیتا

تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

توکائی، 26 ستمبر:ہندوستانی خواتین کبڈی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیائی کھیل 2026 میں اپنے سونے کے تمغے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ ہندوستان نے ہفتہ کو توکائی سٹیزن جمنازیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں 2018 کی چیمپئن ایران کو 34-37 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں خواتین کبڈی کا اپنا سونے کا چوتھا تمغہ جیت لیا۔
فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے شروع سے ہی مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ اگرچہ ایران نے سخت چیلنج پیش کیا، لیکن ہندوستانی کھلاڑیوں نے دباو کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان نے 16-22 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
مقابلے کا آغاز انتہائی قریبی رہا اور چار منٹ کے بعد دونوں ٹیمیں 5-5 کی برابری پر تھیں۔ اس کے بعد ایران نے سنجو پر شاندار اینکل ہولڈ کے ذریعے 5-6 کی برتری حاصل کرلی۔ ہندوستان نے واپسی کرتے ہوئے مسلسل پوائنٹ حاصل کیے۔