تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ارریہ، 26 ستمبر: ضلع کے بھرگاما تھانہ علاقے کے مغربی ٹولہ وارڈ نمبر 8 میں جمعہ کی رات تیز آواز کے ساتھ ہوئے دھماکے میں محمد اختر ولد نور محمد کا ایک کمرہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ جس میں محمد اختر اور اس کی اہلیہ سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد ایس پی جتیندر کمار، فاربس گنج ایس ڈی پی او پنکج کمار سمیت سرکل انسپکٹر اور تھانہ انچارج نے دیر رات جائے وقوع کا جائزہ لیا، جہاں مکان کا ایک بڑا حصہ تباہ ملا۔ وہیں واقعے کے بعد سے گھر کے تمام افراد گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ایس پی کے معائنے کے دوران موقع سے پٹاخوں کی لڑی برآمد ہوئی۔ جس کی بنیاد پر ایس پی نے کمرے میں غیر قانونی طور پر پٹاخے تیار کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا۔

