امتحان دینے چھپرہ جا رہے بھائی اور بہن کو پک اپ وین نے کچلا،بھائی کی موت، بہن پی ایم سی ایچ ریفر

تاثیر30 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سیوان، 30 ستمبر:سیوان ضلع کے بھگوان پور ہاٹ تھانہ علاقے میں سری پٹی گاو?ں کے قریب بدھ کے روز این ایچ۔331 پر تیز رفتار پک اپ ٹرک سے ان کی بائک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بھائی کی موت ہو گئی اور اس کی بہن شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ دونوں بہن بھائی امتحان دینے چھپرہ جا رہے تھے۔مہلوک کی شناخت 17 سالہ انوراگ کمار ولد مہیش مانجھی ساکن بھگوان پور تھانہ علاقہ کے برہمستھان گاو?ں کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی ان کی 19 سالہ بہن انوشکا کماری ہے۔
اطلاعات کے مطابق انوراگ کمار امتحان دینے کے لیے اپنی بہن انوشکا کے ساتھ موٹر سائیکل سے چھپرہ جا رہے تھے۔ سری پٹی گاو?ں کے قریب چھپرہ سے تیز رفتاری سے ا?رہا ایک پک اپ ٹرک ان کی بائک سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی اور دونوں بہن بھائی سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر افراتفری مچ گئی۔راہگیروں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھگوان پور ہاٹ میں علاج کے لیے پہنچایا۔ ابتدائی طبی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے دونوں کو نازک حالت کے پیش نظر بہتر علاج کے لیے صدر اسپتال سیوان ریفر کر دیا۔ انوراگ کمار کی صدر اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی موت ہوگئی۔
اس دوران انوشکا کی حالت خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاو?ں والوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ ناراض لوگوں نے احتجاج میں این ایچ۔ 331 کو جام کر دیا۔ سڑک جام ہونے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے کچھ دیر کے لیے ٹریفک میں خلل پڑا۔