تاثیر30 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 30 ستمبر: نیپال کے کیچمنٹ ایریا میں موسلادھار بارش شمالی بہار کی ندیوں کو متاثر کر رہی ہے۔ 28 ستمبر کو مغربی چمپارن ضلع میں ہندوستان-نیپال سرحد پر واقع والمیکی نگر گنڈک بیراج سے 543,500 کیوسک پانی چھوڑنے کے بعد سیلاب کا پانی تیزی سے مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سارن اور مظفر پور کے نشیبی علاقوں میں پھیل رہا ہے۔
مغربی چمپارن کے بگھا میں گنڈک ندی کی سطح ا?ب 91.25 میٹر تک پہنچ گئی۔ بیراج سے مبینہ طور پر 13 گھنٹے کے لیے 500,000 کیوسک اور 32 گھنٹے کے لیے 400,000 کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑا گیا۔ اس کا اثر نشیبی علاقوں میں نظر ا?رہا ہے۔

