آدھی رات کو ایک جھونپڑی میں چارپائی کے قریب پہنچا نو فٹ کا مگرمچھ ، گاؤں میں پھیلی دہشت

تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مرزا پور، یکم اکتوبر: اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے راج گڑھ پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت دادرا پہاڑی گاؤں میں بدھ کی آدھی رات کو سوتی ہوئی خاتون کی چارپائی کے قریب تقریبا نو فٹ لمبا مگرمچھ پہنچ گیا۔ مگرمچھ کی آہٹ سن کر جب عورت جاگی تو اس نے پلنگ کے قریب مگرمچھ کو دیکھا۔ شور سن کر مقامی لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ تقریبا پانچ گھنٹے کی کوشش کے بعد گاؤں والوں نے مگرمچھ کو پکڑ کر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔دادرا پہاڑی گاؤں کی رہائشی پاروتی دیوی بکریاں پالتی ہے۔ بکریوں کو گھر کے باہر کھڑے کھمبے سے باندھ دیا جاتا ہے۔ پاروتی دیوی رات کو بکریوں کی حفاظت کے لیے ایک چارپائی پراسی شیڈ میں سو رہی تھی۔ بدھ کی رات تقریبا 12 بجے اچانک آہٹ محسوس ہوئی۔