تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، یکم اکتوبر: آیوشمان کھرانہ نے، پچھلی دہائی یا اس سے زیادہ عرصے سے، ایسی فلموں کو ترجیح دی ہے جن میں مختلف موضوعات اور نئے فلم سازکی سوچ بھی نظرآتی ہوں۔ اب اڑتا تیر کے ساتھ، وہ اپنی ساتویں فلم ان فلم سازوں کے ساتھ مکمل کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے پہلی فلم کی ہدایت کاری کی ہے یا بطور ہدایت کار ہندی سنیما میں قدم رکھا ہے۔اس سے قبل وہ دم لگا کے حیشا میں شرت کٹاریا، شوبھ منگل ساودھان میں آر ایس پرسنا، ڈریم گرل میں راج شانڈلیہ، شوبھ منگل زیادہ ساودھان میں ہیتیش کیولیہ، ڈاکٹر جی میں انوبھوتی کشیپ اور این ایکشن ہیرو میں انیرودھا ایر کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان فلموں کی باکس آفس پوزیشن مختلف ہو سکتی ہے، لیکن ان سب میں نئے موضوعات اور ایک مختلف تخلیقی نقطہ نظر تھا۔اپنے وڑن کے بارے میں بات کرتے ہوئے آیوشمان نے کہا کہ یہ ہدایت کار کا تجربہ نہیں ہے جو ان کے لیے اہمیت رکھتا ہے بلکہ کہانی اور اس کا وڑن ہے۔ “میرے لیے، اسکرپٹ ہمیشہ پہلے آتا ہے۔

