تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
باندہ، یکم اکتوبر: اتر پردیش کے ضلع باندہ کے علاقے نرینی کوتوالی میں بدھ کے روز دو معصوم سگے بھائیوں کی موت نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ بچوں کے اہل خانہ نے اس بات پر یقین کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ یہ محض ایک حادثہ یا ڈوبنا تھا اور گاؤں کے کچھ لوگوں پر ایک پرانی دشمنی میں منصوبہ بند قتل کا الزام لگایا ہے۔نندواڑہ گاؤں کے رہائشی بھیارام راجپوت نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو ان کا 6 سالہ بیٹا منوج، جو کلاس 1 کا طالب علم تھا اور اس کا چھوٹا بیٹا یوراج، 4سال مشکوک حالات میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ دونوں بھائی دوپہر تقریبا 1 بجے اسکول سے واپس آکر کھانا کھا کر گھر کے باہر کھیل رہے تھے۔

