وندے بھارت ایکسپریس ٹرین نے بلند ترین پْل کو سو کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے عبور کیا

تاثیر2 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 02 اکتوبر:جموں سرینگر وندے بھارت ایکسپریس نے جمعہ کو پہلی بار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کے بلند ترین ریلوے پل، چناب ریل پل کو عبور کرکے اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔یہ رفتار کا تجربہ کٹرا-بانہال ریلوے سیکشن پر کیا گیا، جہاں ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ مجاز رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔وندے بھارت ایکسپریس کی ٹرین نمبر 26401 اور 26404 نے نئی رفتار کے ساتھ چناب پل کے علاوہ انج پل کو بھی کامیابی سے عبور کیا۔
انج پل بھارت کا پہلا کیبل اسٹیڈ ریلوے پل ہے اور ادھمپور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک کا اہم حصہ ہے۔چناب ریل پل دریائے چناب سے 359 میٹر بلند اور 1315 میٹر طویل ہے، جو ایفل ٹاور سے 35 میٹر زیادہ بلند ہے۔ پل کو 260 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہواؤں سمیت انتہائی موسمی حالات برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی متوقع عمر 120 سال ہے۔