کروڑ روپئے کے پل کا افتتاح کرنے بہار کے وزیر اعلی سامراٹ چودھری 6 اکتوبر کو آئینگے سہسرام

تاثیر4 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 6 اکتوبر کو بہار کے وزیر اعلیٰ شری سامراٹ چودھری سہسرام ​​میں بدا نہر کے قریب 122.39 کروڑ روپئے کی لاگت سے بنے پل کا افتتاح کرنے سہسرام ​​آئینگے, وزیر اعلیٰ کے ممکنہ دورے کے پیش نظر سہسرام ​​میں بی ایس پی اے پی ویمن بٹالین کیمپس میں ہیلی پیڈ تعمیر کیا گیا ہے ۔ متذکرہ پل کے کھلنے سے پرانی جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور سہسرام شہر میں ٹریفک جام سے نجات ملیگی ۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے پروگرام کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ ضلع کلکٹر شری دیپک کمار مشرا نے اس علاقہ کا معائنہ بھی کر لیا ہے، حفاظتی انتظامات، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ، بجلی، پینے کے پانی کے ساتھ دیگر بنیادی سہولیات کا بغور جائزہ بھی لیا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے متعلقہ افسران کو وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل چوکس رہنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ متذکرہ بائی پاس تقریباً 9.2 کلومیٹر طویل سہسرام ​​کے بدا علاقہ سے موکر ایریگیشن کینال ڈیم تک بنایا گیا ہے ۔ اس منصوبے میں دو لین والی سڑک کے ساتھ ساتھ چھوٹے پل اور ایک ریلوے اوور برج بھی شامل ہے ۔ مذکورہ بائی پاس کے کھلنے کے بعد سہسرام ​​شہر سے گزرنے والی گاڑیوں کو متبادل راستہ بھی ملیگا، جس سے نہ صرف پرانی جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کا دباؤ کم ہوگا بلکہ سہسرام ​​شہر میں ٹریفک جام سے بھی راحت ملیگی ۔