لکھن پور میں پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا

تاثیر4 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 04 اکتوبر:لکھن پور کے کیریان گنڈیال علاقے میں پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران 13 مویشیوں کو مبینہ طور پر غیر انسانی حالات میں منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک ضبط کر لیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب سے جموں و کشمیر کی طرف آنے والے ٹرک کو چیکنگ کے لیے روکا گیا، تاہم پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈرائیور ناکہ سے کچھ فاصلے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
تلاشی کے دوران ٹرک سے 10 گائیں اور 3 بیل برآمد ہوئے۔ پولیس نے مویشیوں کو بازیاب کراتے ہوئے ٹرک کو قبضے میں لے لیا۔اس معاملے میں پولیس اسٹیشن لکھن پور میں متعلقہ قوانین کی دفعہ 11 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس ڈرائیور کی شناخت اور مویشیوں کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ کٹھوعہ پولیس نے کہا ہے کہ مویشیوں کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔