یوپی کے کوشامبی میں پولیس کی گولی لگتے ہی بدنام ملزم رو پڑا

تاثیر8 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کوشامبی، 8 اکتوبر : اتر پردیش کے کوشامبی ضلع میں کوکھراج تھانہ پولیس اور مبینہ بدمعاشوں کے درمیان جمعرات کی علی الصبح تصادم ہو گیا۔اس دوران پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انکاونٹر میںپیر میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک ملزم زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہزادپور درگا بھابی پل کے قریب ناکہ بندی کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ریتیش نامی ملزم کے پیر میں گولی لگی۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سی او ستیندر تیواری نے بتایا کہ کوکھراج تھانہ علاقے میں سیہوری ٹول پلازہ کے قریب تقریباً ایک ہفتہ قبل بدمعاشوں نے ایک صرافہ تاجر کو ہیلمٹ سے وار کرکے لوٹ لیا تھا۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی تھی۔ جمعرات کی علی الصبح شہزادپور درگا بھابی پل کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے گھیرابندی کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی، جس میں ریتیش کے پیر میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوکر گر پڑا۔ موقع پر تلاشی کے دوران دو دیگر ملزمان سورج اور سنیل کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔