ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کے لیے 17 اور 24 اکتوبر کو خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے

تاثیر16 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

اوریا، 16 اکتوبر: اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے محروم اہل شہریوں اور پہلی بار ووٹر بننے والے نوجوانوں کی رجسٹریشن کے لیے 17 اور 24 اکتوبر کو ضلع کے تمام پولنگ مراکز پر خصوصی کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اویناش چندر موریہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے تحت منعقد ہونے والے ان کیمپوں میں بوتھ لیول افسران (بی ایل او) صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک موجود رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کیمپوں میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے فارم-6 دستیاب ہوگا۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کی جائے گی، جہاں شہریوں کو درخواست فارم بھرنے اور ضروری دستاویزات سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بی ایل او کے پاس حتمی ووٹر لسٹ اور ضمنی ووٹر فہرستیں بھی موجود رہیں گی، تاکہ شہری اپنے نام کی موجودگی کی تصدیق کرسکیں۔