’کبوتر‘ کے ذریعے پردہ سیمیں پر واپسی کریں گے نوازالدین صدیقی

تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 16 اکتوبر: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی ایک منفرد جرائم پر مبنی کہانی کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی تیاری کررہے ہیں۔ وہ ہدایت کار ایشان شرما کی پہلی فلم ’کبوتر‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ دہلی کے پس منظر میں بننے والی اس فلم میں نوازالدین ایک ایسے جاسوس کا کردار نبھائیں گے جو تفتیش کے لیے غیر معمولی طریقے اختیار کرتا ہے۔
فلم کی شوٹنگ 2027 کے آغاز میں دہلی میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کی تیاری نکھل چودھری کی کمپنی ایم ڈی سی فلم ورکس کررہی ہے۔ اس پروجیکٹ میں فرانس اور ناروے کے فلم ساز بھی شراکت دار ہیں۔اطلاعات کے مطابق، فلم کی کہانی محبوب نامی ایک جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جو پرانی دہلی کی تنگ گلیوں اور قدیم عمارتوں کے درمیان رہتے ہوئے نئے معاملات کی تلاش میں رہتا ہے۔ اسے جنّات کے نام لکھی گئی چٹھیوں میں خاص دلچسپی ہے، جنہیں وہ خفیہ طور پر پڑھتا ہے۔