تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 اکتوبر:وزیر اعظم نریندر مودی 11 اور 12 دسمبر کو کینیڈا کے دورے پر جائیں گے۔ کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اطلاع دی۔
ہائی کمیشن نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی 11 اور 12 دسمبر کو کینیڈا کا دورہ کریں گے۔
اس سے قبل وزیر اعظم مودی اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے اور تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کے شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

