نیتن یاہو کو کہنا ہوگا گھر جائیں، یوسف جبارین

تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب ،29اکتوبر:عرب جماعت قائمہ المشترکہ کے رہنما یوسف جبارین نے انتخابی نتائج کے بعد ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو کو گھر بھیجنے کے لیے اب ہم سے بات کرنا پڑے گی۔عرب جماعت قائمہ العربیہ کے رہنما منصور عبّاس نے کہا کہ ان کی کامیابی ایک نئے دور کا آغاز ہوگی۔
دریں اثنا امریکی صدر نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جیت بھی سکتے ہیں اور مقابلہ برابر بھی ہوسکتا ہے، مقابلہ برابر رہنا فتح ہی سمجھی جائے گی۔سینٹرل الیکشن کمیٹی کے مطابق 85 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، مکمل نتائج آنے میں چند دن لگیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے ابتدائی نتائج اور 85 سے 90 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق، عرب جماعتیں حکومت سازی میں ایک انتہائی فیصلہ کن کردار اختیار کر چکی ہیں۔کسی بھی جماعت کو اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے 18سیٹوں والی عرب اتحاد کی جماعتوں پر سب کی نظریں ہیں ۔حکومت سازی کے فیصلے میں عرب اتحاد کی اہمیت بڑھنے کی وجہ سے اسرائل میں عربوں کے اندر خوشی کی لہر ہے۔