تاثیر1 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 31 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز گجرات کے کیوڑیا واقع ایکتا نگر میں منعقدہ ’بھارت پرو 2026‘ کے دوران سینٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی سی) کے پویلین کا دورہ کیا۔
مرکزی وزارتِ ٹیکسٹائل کے مطابق وزیر اعظم کے اس دورے سے سی سی آئی سی کو اپنے شاندار ورثے، کاریگروں اور بنکروں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور ہندوستان کی روایتی ہینڈلوم و دستکاری کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کو پیش کرنے کا بہترین موقع ملا۔
یہ پویلین کاریگروں اور بنکروں کو بہتر بازار اور روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے کارپوریشن کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے سی سی آئی سی ’ووکل فار لوکل‘ اور ’لوکل کو گلوبل‘ بنانے کے وژن میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے اور روایتی دستکاری کو بڑے ملکی اور بین الاقوامی بازاروں سے جوڑ رہا ہے۔

