اتراکھنڈ ہیلی کاپٹر حادثہ: چھ افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

تاثیر31 اکتورب ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جیوتی مٹھ، 31 اکتوبر: اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں جیوتی مٹھ کے قریب جمعہ کے روز پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں چھ افراد کی موت کے بعد ہفتہ کو بھی جائے حادثہ پر بچاؤ مہم جاری ہے۔ حادثے کی جگہ دشوار گزار اور بلند پہاڑی علاقے میں واقع ہونے کے سبب راحت اور بچاؤ ٹیموں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حادثے میں جان گنوانے والے تمام چھ افراد کی لاشوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق، ہندوستانی فوج، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، پولیس، محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں پانڈوکیشور کی جانب سے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر پیدل چڑھائی کرتے ہوئے جائے حادثہ تک پہنچ گئی ہیں۔ تمام ٹیمیں مہلوکین کی لاشوں کو بحفاظت نکالنے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔