نیشنل کانفرنس کیسابق ایم ایل سی شیخ غلام قادر پردیسی کا انتقال

تاثیر4 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سری نگر 04 نومبر: نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل سی شیخ غلام قادر پردیسی کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم ممبر اسمبلی امیراکدل احسان پردیسی کے والد تھے۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کو آبائی قبرستان سید کبیر صاحب بٹوارہ سری نگر میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔واضح رہے مرحوم نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما تھے اور نیشنل کانفرنس سے کء برسوں سے وابستہ تھے۔ لیکن کافی بزرگ ہونے کی وجہ سے وہ سال 2024 کے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے۔ جس کی وجہ سے پارٹی نے انکے فرزند احسان پردیسی کو الیکشن میں کھڑا کیا تھا اور انہوں نے اپنی شاندار جیت حاصل کی ہے۔مرحوم کے وفات پر کء سیاسی اور سماجی شخصیات نے غم کا اظہار کرکے اہلہ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔