کپڑا وزارت کی سکریٹری نے اٹلی کے ’کونفینڈسٹریا ٹوسکانا نورڈ‘ کے صدر سے ملاقات کی

تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پراتو/نئی دہلی، 5 نومبر: ہندوستان اور اٹلی کے درمیان کپڑا اور فیشن کے شعبے میں اسٹریٹجک اور تکنیکی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے کپڑا وزارت کی سکریٹری نیلم شمی راؤ اپنے وفد کے ساتھ اٹلی کے دورے پر ہیں۔ ان کی قیادت میں وفد نے دورے کے تیسرے دن اٹلی کے مشہور ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ مرکز پراتو کا تفصیلی دورہ کیا۔
وزارت کے مطابق بدھ کے روز نیلم شمی راؤ نے ’کونفینڈسٹریا توسکانا نورڈ‘ کے صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ اس کے بعد منعقدہ ایک خصوصی سیمینار میں ہندوستان اور اٹلی کے درمیان تعاون، تکنیکی تبادلے، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری پر زور دیا گیا۔
اس دوران ’بھارت ٹیکس 2027‘ کو عالمی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا گیا، جو دونوں ممالک کے صنعت کاروں کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ سیمینار کے بعد ہندوستانی اور اطالوی مینوفیکچررز کے درمیان براہ راست کاروباری ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں براہ راست تجارت، خام مال کی فراہمی اور نئے معاہدوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔