مہاراشٹر کی یونیورسٹیوں کو ڈگری کے بجائے صلاحیت پر مبنی تعلیمی نظام اپنانے کی ضرورت : گورنر

تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

اورنگ آباد ، 5 نومبر : مہاراشٹر کے گورنر اور ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر جشنو دیو ورما نے یونیورسٹیوں سے ڈگری پر مرکوز نظام کے بجائے صلاحیت پر مبنی اعلیٰ تعلیم کا ماڈل تیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری مقابلے میں حصہ لینے کا موقع دیتی ہے، لیکن کامیابی کے لیے عملی قابلیت ثابت کرنا ضروری ہے۔ وہ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے 67 ویں جشن تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے، جو خشک سالی کے پیش نظر سادگی سے منعقد ہوا۔
تقریب میں ممبئی کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر انیرودھ پنڈت مہمان خصوصی تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر وجے پھلاری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پروین وکتے، گورنر کے سکریٹری ڈاکٹر پرشانت نارنوَرے، رجسٹرار ڈاکٹر سنجے کاوڑے اور امتحانات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی این ڈولے موجود تھے۔ ڈین ڈاکٹر سید اظہرالدین، ڈاکٹر بھاسکر ساٹھے، ڈاکٹر ویشالی کھاپرڈے، ڈاکٹر دھن شری مہاجن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر پنکجا واگھمارے، ڈاکٹر کرن لاڈانے، مالیاتی و حسابات افسر سویتا جمپاواڑ اور انتظامی کونسل کے رکن ڈاکٹر گجانن سانپ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ رسمی جلوس کے بعد چاروں شعبوں کے محققین کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔