دو کلو براؤن شوگر کے ساتھ تین افراد گرفتار

تاثیر6 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سلی گوڑی، 6 نومبر: سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولیس کو دیوالی سے قبل منشیات کے خلاف مہم میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ بھکتی نگر پولیس اسٹیشن اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے مشترکہ آپریشن میں تین اسمگلروں کو تقریبا دو کلو براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت محمد علی رمضان، شریف الاسلام اور ربیعل میاں کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے محمد علی رمضان اور شریف الاسلام مالدہ کے کالیاچک کے رہائشی ہیں، جبکہ ربیعل میاں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایشنو نگر کا رہائشی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی دیررات ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے پی سی متل بس ٹرمینس کے علاقے میں ایک مہم چلائی۔ اس دوران تینوں نوجوان بیگ لے کر مشکوک انداز میں گھومتے پائے گئے۔