سڑک حادثے میں سات افراد کی ہلاکت سے مشتعل گاو?ں والوں کا شدید احتجاج، سڑک جام کیا

تاثیر6 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کھونٹی، 6 نومبر: کرّا تھانہ علاقے کے کرّا-تورپا مین روڈ پر جونے-لودرو موڑ کے نزدیک جمعرات کی دیر رات پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں سات افراد کی موت سے مشتعل گاو?ں والوں نے جمعہ کی صبح ریلوے پھاٹک کے پاس سڑک جام کر دی۔مشتعل گاوں والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے مناسب معاوضے اور سڑک کی حفاظت کا مطالبہ کر رہے تھے۔ قابلِ ذکر ہے کہ جمعرات کی دیر رات پیش ا?نے والے حادثے میں سات لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ مرنے والوں میں کرمی لوہرائن (55)، جسونتی دیوی (40)، اگنی سانگا (35)، سبھانی کماری (11)، سونی کماری (9)، انجلی کماری (18) اور کوشلیہ دیوی (40) شامل ہیں۔
سڑک جام کی اطلاع ملنے پر کرّا تھانہ انچارج راجو کمار سمیت کئی پولیس اور انتظامی افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور گاو?ں والوں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن لوگوں نے ان کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔ خبر لکھے جانے تک جام جاری تھا۔