مہاجنوں کے قرض سے نجات پا کر لکھ پتی بنیں بی بی شبنم، سالانہ آمدنی 10 لاکھ روپے سے تجاوز

تاثیر6 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 6 نومبر:بہار کے سلک سٹی بھاگلپور کی ایک محنتی خاتون نے اپنی ہمت اور محنت سے نہ صرف اپنی قسمت بدل دی بلکہ دوسری خواتین کے لیے بھی خود کفالت کی مثال قائم کی ہے۔ جگدیش پور بلاک کے محب علی چک گاو?ں کی رہنے والی بی بی شبنم ا?ج علاقے میں ’بنکر دیدی‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ کبھی دھاگا خریدنے اور ساڑیاں فروخت کرنے کے لیے مقامی مہاجنوں کی محتاج رہنے والی شبنم ا?ج ریشمی ساڑیوں کے کاروبار سے سالانہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی ا?مدنی حاصل کر رہی ہیں۔
ایک وقت تھا جب شبنم کو مہاجنوں سے بھاری سود پر دھاگا خریدنا پڑتا تھا اور تیار شدہ ساڑیاں بھی انہی کے طے کردہ کم داموں پر فروخت کرنے کی مجبوری تھی۔ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے انہوں نے گاو?ں کے 15 بنکر خاندانوں کو متحد کیا اور ’پراچی جیویگا مہیلا ریشم وسترا اتپادک گروپ‘ تشکیل دیا۔
شبنم کی اس کوشش کو بہار حکومت کی جیویگا اسکیم کا تعاون ملا۔ ’نئی اڑان جیویگا مہیلا سنکول سطحی سنگھ‘ کے ذریعے ان کے گروپ کو کاروبار بڑھانے کے لیے 4 لاکھ 95 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی گئی۔ اس رقم سے انہیں بیچولیوں اور مہاجنوں پر انحصار سے نجات ملی۔ اب وہ براہ راست بازار سے معیاری ریشمی دھاگا خریدتی ہیں اور اپنے خاندان کے افراد اور گروپ کی دیگر خواتین کے ساتھ ہتھ کرگھے پر ریشمی ساڑیاں تیار کرکے براہ راست بازار میں فروخت کرتی ہیں۔