سڑک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک، پانچ زخمی

تاثیر21 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پلامو، 21 نومبر: سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی، جب کہ پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق، ماموں کی بیٹی کی تلک تقریب سے واپس لوٹ رہے 33 سالہ دھرمیندر پال کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ کار (جے ایچ 01 جی ایکس 7027) میں سوار پانچ دیگر افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کو رانچی ریفر کر دیا گیا ہے۔ یہ حادثہ ہفتے کی علی الصبح تقریباً چار بجے مدھنی نگر شہر تھانہ علاقے میں واقع بیس فٹا پل کے قریب پیش آیا۔
دھرمیندر پال وشرا م پور تھانہ علاقے کے بگھمنوا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ وہ سر یو پال کے بیٹے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق، دھرمیندر جمعہ کی رات اپنے رشتہ داروں کے ساتھ نوابازار تھانہ علاقے کے ربدا گاؤں سے ستبروا تھانہ علاقے کے پولپول گاؤں گئے تھے۔ وہاں ان کے ماموں کی بیٹی کی تلک کی تقریب تھی۔