تاثیر23 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 23 نومبر: جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے تحت منعقدہ فنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان میں مبینہ نقل اور بے ضابطگیوں کے خلاف امیدواروں کی جانب سے جموں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 15 نومبر کو لیے گئے اس امتحان کو منسوخ کر کے دوبارہ منعقد کیا جائے اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
جموں پولیس نے امتحان کے دوران مبینہ طور پر الیکٹرانک آلات اور ٹیلی گرام کے ذریعے نقل کرانے والے ایک منظم نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے اب تک 20 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں مبینہ ماسٹر مائنڈ سمیت 6 سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔ معاملے کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

