تاثیر23 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کاٹھمنڈو، 23 نومبر: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے اپنے دورہ ہند کے دوسرے اور آخری دن آج مہاتما گاندھی کے سچائی، عدم تشدد اور خدمت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے نیپال اور ہندوستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
صبح راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم شاہ نے کہا کہ گاندھی جی کی زندگی نے ثابت کیا ہے کہ سچائی کی طاقت دنیا کی کسی بھی طاقت سے زیادہ بڑی ہوتی ہے۔
شاہ نے کہا، ’’میں بھگوان گوتم بدھ کی جنم بھومی سے آیا ہوں۔ میں نے گاندھی جی کی میراث میں اسی حقیقی روشنی کا مشاہدہ کیا ہے، جو یہ پیغام دیتی ہے کہ رحم دلی سب سے بڑی طاقت ہے اور حقیقی قیادت کا مطلب معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ نیپال اور ہندوستان کے تعلقات صرف جغرافیائی قربت تک محدود نہیں ہیں، بلکہ عقیدت، اپنائیت اور نسلوں پرانی دوستی دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔

