کارتک دیپم تنازعہ: مدراس ہائی کورٹ نے مدورئی کے ضلع کلکٹر اور ڈپٹی کمشنر پولیس کو طلب کیا

تاثیر24 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مدورئی، 24 نومبر: تمل ناڈو کے تروپرن کندرم میں کارتک دیپم روشن کرنے کے موقع پر عقیدت مندوں کو داخلے کی اجازت نہ دیے جانے کے معاملے میں مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی بنچ نے ضلع کلکٹر اور ڈپٹی کمشنر پولیس کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
منگل یعنی آج شام تروپرن کندرم میں کارتک دیپم روشن کیا جانا ہے۔ اس سے پہلے درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں اپیل کی گئی کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عقیدت مندوں کو کارتک دیپم کے درشن کے لیے تروپرن کندرم میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت جاری امتناعی حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
درخواست پر غور کرتے ہوئے ججوں نے متعلقہ معاملات کی سماعت منگل کی دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر مقرر کی۔ عدالت نے اس دوران مدورئی کے ضلع کلکٹر اور ڈپٹی کمشنر پولیس کو بھی ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ معاملے کی سماعت جاری ہے۔