تاثیر24 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 24 نومبر: اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے منگل کو لکھنؤ میں واقع اپنے کیمپ دفتر، سات کالی داس مارگ پر ’جنتا درشن‘ کے دوران مختلف اضلاع سے آئے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ ہر شہری کے مسائل حل کرنا ڈبل انجن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیشو پرساد موریہ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کے اتحاد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد ایسی کھچڑی ہے جس کا پکنا دونوں کے نصیب میں نہیں ہے۔ دراصل موقع پرستی اور مطلب ہی اس دھوکہ باز اتحاد کی بنیاد ہیں۔

