وزیراعظم مودی نے یومِ آئین پر اہلِ وطن کو مبارک باد دی

تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26 نومبر: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یومِ آئین کے موقع پر تمام اہلِ وطن کو دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے سنسکرت کا ایک سْبھاشِیت (حکمت بھرا قول) بھی شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ اہلِ علم باہمی غور و فکر اور مشاورت کے بعد جو پالیسیاں اور اصول وضع کرتے ہیں، وہ ہمیشہ قائم رہتے ہیں۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’اس اہم موقع پرآئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور دستور ساز اسمبلی کی تمام عظیم شخصیات کو میرا سلام اور خراجِ عقیدت۔ یہ دن ہمارے آئین سازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور دستور میں شامل اقدار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔ آئین سازوں کا عطا کردہ یہ دستور ہندوستانی جمہوریت کا ایک انمول ورثہ ہے۔ دستور کے نظریات اور اقدار ’وکست بھارت‘ کے عزم کو حقیقت میں بدلنے کے لیے قوم کی مسلسل رہنمائی کرتے رہیں گے۔‘‘