تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 26 نومبر:کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کے آمتلا میں واقع پارٹی دفتر کو منہدم کرنے پر عائد حکمِ امتناع کی مدت آئندہ 15 دسمبر تک بڑھا دی ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر لوک سبھا حلقے کے تحت آمتلا (چنڈی پور موڑ سے متصل علاقے) میں واقع اس پارٹی اور رکن پارلیمان کے دفتر کی قانونی حیثیت کے بارے میں کافی عرصے سے عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 17 مئی کو سشانت منڈل نامی ایک شخص نے شکایت درج کرائی تھی کہ آمتلا میں ابھیشیک بنرجی کا یہ دفتر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس شکایت کی بنیاد پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 18 جولائی کو دفتر کا ایک حصہ منہدم کر دیا تھا اور اگلے دن بھی انہدامی کارروائی جاری رکھی تھی۔ اس کے بعد 16 اگست کو تعطیل کے باوجود خصوصی سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے انہدامی کارروائی پر روک لگا دی تھی۔

