سمری تھانہ کے نئے تھانیدار بنے ہریندر کمار، اروند کمار نے سونپی ذمہ داری

تاثیر27 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفٰی) سمری تھانہ میں جمعہ کے روز نئے تھانہ انچارج ہریندر کمار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر سابق تھانہ انچارج اروند کمار نے انہیں تھانے کی ذمہ داری سونپی۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ہریندر کمار نے کہا کہ علاقے میں جرائم پر قابو پانا، امن و امان برقرار رکھنا اور عام لوگوں کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و سکون اور باہمی بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے باقاعدگی سے گشت کیا جائے گا، جبکہ سماج دشمن عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے زیر التوا مقدمات کے جلد از جلد نمٹانے اور فریادیوں کی شکایات پر فوری کارروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم پر قابو پانے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا تعاون کریں