چھپرہ ڈویزنل جیل میں علی الصبح چھاپہ ماری، کچھ بھی مشتبہ برا?مد نہیں

تاثیر27 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ، 27 نومبر: حکومت بہاراور پولیس ہیڈکوارٹر کی ہدایت پر ریاست بھر کی جیلوں میں بیک وقت چلائے گئے تلاشی مہم کے تحت جمعرات کی علی الصبح چھپرہ ڈویزنل جیل میں بھی بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی گئی۔ یہ کارروائی سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کشور سنگھ کی قیادت میں انجام دی گئی، جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔اس مہم کے دوران انتظامیہ کے افسران، پولیس عہدیداران اور پولیس فورس کے تقریباً 70 اہلکار جیل احاطے میں داخل ہوئے۔ سب ڈویڑنل افسر نتیش کمار نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران جیل کے تمام وارڈوں، سیلوں، کمروں اور احاطے میں واقع مختلف عمارتوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔