تاثیر27 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کٹہار، 27 نومبر:بچوں، خصوصاً کم عمر لڑکیوں کی شادی اور جبری شادی کے خاتمے کے لیے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر جمعہ کے روز کٹیہار میں عظیم الشان بیداری ریلی نکالی گئی۔ کلکٹریٹ احاطے سے نکالی گئی اس ریلی کو ضلع مجسٹریٹ ا?شوتوش دویدی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ریلی روانہ کرنے سے قبل ضلع مجسٹریٹ نے موجود طلبہ و طالبات، افسران اور معزز شہریوں کو کم عمری کی شادی کے خاتمے کے لیے اجتماعی حلف بھی دلایا۔ اس موقع پر اسکولی بچوں، اساتذہ، سماجی کارکنوں اور ضلع سطح کے افسران نے ہاتھوں میں بیداری سے متعلق بینر، پوسٹر اور تختیاں لے کر شرکت کی۔
ریلی کلکٹریٹ احاطے سے شروع ہوکر شہید چوک، مرچائی باڑی اور ہنومان مندر چوک سے گزرتے ہوئے دوبارہ کلکٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران بچوں نے ’’کم عمری کی شادی نہیں، تعلیم اور خوابوں کی اڑان ہے‘‘، ’’بچپن کی شادی روکو، بیٹی کو پڑھاو?‘‘ اور ’’کم عمر میں شادی جرم ہے، ا?و? اسے روکیں‘‘ جیسے نعروں کے ذریعے لوگوں کو بیدار کیا۔

