جے پرکاش میڈیکل کالج میں فضائی حملے اور بلیک آوٹ سے نمٹنے کے لئےماک ڈرل

تاثیر28 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سارن، 28 نومبر:جے پرکاش میڈیکل کالج، سارن کے احاطے میں شہری دفاع، فضائی حملے اور بلیک آو?ٹ سے نمٹنے کے لیے ماک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل کلکٹرڈیزاسٹرمینجمنٹ کی قیادت میں ضلع فائرافسرونوڈل افسرنے ایس ڈی آر ایف، محکمہ صحت، فائرسروس اورہوم گارڈ کے مشترکہ تعاون سے یہ ماک ڈرل مکمل کرائی۔ماک ڈرل کے دوران فضائی حملے، بلیک آؤٹ اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے راحت و بچاو? کے کاموں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران تیل میں لگی آگ کو محفوظ طریقے سے بجھانے اور مختلف اقسام کے فائر سیفٹی آلات کے درست استعمال کی تربیت دی گئی۔