وهان نے ڈبل ٹریپ میں دلایا سلور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2018

جکارتہ : ہندوستان کے نوجوان نشانےباز وں کے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 15 سالہ شاردل وهان نے مرد ڈبل ٹریپ مقابلے میں جمعرات کو چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

وهان نے فائنل میں کل 73 کا اسکور کیا اور دوسرے مقام پر رہ کر سلور جیتا۔ وہ اس مقابلے میں معمولی فرق سے طلائی تمغہ سے چوک گئے۔ کوریا کے هانوو شن نے 74 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ پر قبضہ کیا جبکہ قطر کے حماد علی المری نے 53 کے اسکور کے ساتھ کانسی جیتا۔

ہندستان کا نشانہ بازی میں یہ کل آٹھواں تمغہ ہے۔ ہندستان اب تک شوٹنگ میں دو طلائی، چار چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔ ہندستان نے 2014 کے گزشتہ ایشیائی کھیلوں میں ایک طلائی ، ایک چاندی اور سات کانسی سمیت نو تمغے جیتے تھے۔ ہندستان اب اس تعداد کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ہندستان نے مرد ٹریپ مقابلے میں جہاں چاندی کا تمغہ جیتا وہیں خواتین ٹریپ مقابلے میں شريسي سنگھ چھٹے اور ورشا ورمن ساتویں نمبر پر رہیں۔ شريسي کا 121 اور ورشا کا 120 کا اسکور رہا۔ چین نے اس مقابلے کے سونے اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کئے جبکہ قازقستان کو کانسی ملا۔

نوجوان شوٹر اس سے پہلے كوالیفکیشن میں 141 کا اسکور کر 10 کھلاڑیوں کی میدان میں سب سے اوپر رہے تھے اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اسی مقابلے میں دیگر ہندستانی اور سابق نمبر ایک ڈبل ٹریپ شوٹر انکر متل 134 کے اسکور کے ساتھ نویں نمبر پر رہ کر فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

گزشتہ سال صرف 14 سال کی عمر میں وهان نے قومی شاٹ گن چمپئن شپ میں چار طلائی تمغہ جیتے تھے۔ دو بار کے سابق ایشین چمپئن انور سلطان سے کوچنگ لینے والےوهان نے گزشتہ سال ماسکو میں جونیئر عالمی چمپئن شپ میں چھٹا مقام حاصل کیا تھا۔