نتیش کا ریل حادثہ پر اظہار تعزیت، 2لاکھ روپے معاوضہ کا کیا اعلان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

پٹنہ – (یو این آئی) بہار کے وزیراعلیٰ اور سابق وزیرریل نتیش کمار نے اتر پردیش کے رائے بریلی کے نزدیک ہر چندر پور اسٹیشن پر فرخا ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے حادثے میں ہلاک مسافروں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر کمار نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ اور ریاستی ریل صدر دفتر کو ہدایت دی ہے کہ جائے حادثہ کے ریلوے افسران اور ضلع انتظامیہ سے فوری رابطہ کرراحتی کام اور زخمیوں کا جلد ازجلد مکمل علاج کی سمت میں ضرورت اقدامات کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ نے مصیبت کی اس گھڑ ی میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو صبر کرنے کی تلقین کی ہے۔