پولس والابتاکر 42ہزار روپے لوٹے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-November-2018

بتیا،(انیس الوریٰ)، بگہاپولس ضلع کے پٹکھولی تھانہ مجھولیا باشندہ 55سالہ اسلام میاں جیسے ہی بھارتیہ اسٹیٹ بینک بگہا سے 42ہزار روپے نکال کر اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ اچارنک دو موٹر سائیکل پر سوار تین لوگ ان کے پاس آئے جو پولس کی وردی پہنے ہوئے تھے گاڑی روک کر چیکننگ کے نام پر اسلام میاں کو روکا اور بدن کو چیک کرنے لگے۔ اسلام میاں نے بتایاکہ ہم سے تینوں نے پوچھا کہ کہاں سے آرہے ہیں۔ میں نے بتایاکہ پیسہ نکال کر آرہے ہیں ۔ اس کے تینوں نے میرے جیب سے 42 ہزار روپے نکال موٹرسائیکل سے فرارہوگیا۔ اس کے بعد پولس کو اس واردات کی اطلاع دی گئی۔ پولس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ ایس پی آفس سے 2سومیٹر کی دوری پر ایسا واردات آئے دن پولس والا بتاکر عام لوگوں کے پیسے لوٹے جارہے ہیں۔ اور بار بار اطلاع کے بعدآج تک جرائم پیشہ تک پہنچنے تک پولس ناکام رہی ۔اس واردات کو لے دیہی علاقہ میں خوف کا ماحول ہے۔