پیری بازار میں چیمبر نے چلائی صفائی مہم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-Dec-2019

لکھی سرائے،(آتما نند)، لکھی سرائے ضلع کے چیمبر آف کامرس شاخ پیری بازار کے ممبران کے ذریعہ جمعہ کو اہل صبح بازار کی سڑک پر صفائی مہم کے تحت لوگوں کو صفائی کی اہمیت کے تئیں بیداری پھیلائی گئی۔ مذکورہ صفائی مہم میں چیمبر آف کامرس شاخ پیری بازار کے صدر شرون کمار، سکریٹری شنکر کمار، خازن آشش کمار، چیمرآف کامرس کےممبر سندیپ کمار، سدھری پرساد، سنیل کمار، دلیپ گپتا، راج کمار، لوہاروکا، ویدیش کمار سنگھ، نربھئے گپتا اور لوش گھانی پنچایت کے مکھیا آشش کمار، گھسیٹھ پنچایت کے مکھیا پنٹو کمار اور سرپنچ مسٹر شبھنکر سنگھ، کے ساتھ ہی پیری بازار تھانہ کے تھانہ صدر گنجدر کمار موجود تھے۔