طلباء و طالبات امتحانات کی تیاریوں میں مصروف رہیں: امتیاز کریمی

 Apr 20, 2020
پٹنہ( تاثیر اردو نیوز نیٹورکس) اس وقت پوری دنیاکورونا وائرس جیسی سنگین وباء کی چپیٹ میںہے۔ ملک میں لاک ڈائون نافذ ہے۔ ایسی حالت میں گھر میں ہی رہنا ہے۔ طلباء وطالبات کیلئے بہت سارے مقابلہ جاتی امتحانات منعقد ہومہ والے تھے جو لاک ڈائون کے سبب مؤخر کر دئیے گئے ہیں۔ ایسے میں طلباء و طالبات کوچاہئے کہ وہ ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحانات مثلاً JEE, Neet, UPSC, BPSC, AIEEE وغیرہ کی تیاریوں کا بہت اچھا موقع ہے ۔ یہ باتیں محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری بشمول ڈائرکٹر ادو ڈائرکٹر اردو ڈائرکٹوریٹ امتیاز احمد کریمی نے طلباء و طالبات سے کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء گھر میں رہ کر یکسوئی کے ساتھ گوشہ نشیں ہو کر اپنی تیاریوں میں پوری طرح لگ جائیں ۔جب ان امتحانات کا انعقاد ہوگا تو آپ تمام طرح کے مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لے سکیں گے اور نمایاں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں گے۔ ان دنوں میں مزید سنجیدہ ہو جائیں اور گھر میں بیٹھ کر ہر وقت، ہر لمحہ کو قیمتی سمجھیں۔ محنت او رتیاریوں میں مشغول رہیں۔ آپ اپنے وقت کا صحیح استعمال کریںاوراپنے بہترین مستقبل کی راہیں ہموار کریں ۔ رمضان المبارک کا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے۔ ایسے میں طلباء وطالبات کے لئے دوہرا فائدہ ہے۔ ایک تو رمضان المبارک کی برکت اور دوسرے گھر میں رہ کر پڑھائی لکھائی کا زیادہ سے زیادہ موقع۔ انشاء اللہ ابھی محنت سے کی گئی پڑھائی کا نتیجہ بہتر ہوگا اور آئندہ امتحان میں آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ طلباء و طالبات کے ساتھ ہیں۔